Kubra khan ny jora kitny ka pehna ?

اداکارہ کبریٰ خان نے شادی پر کتنے پیسوں کا عروسی لباس پہنا ؟

(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ کبریٰ خان نے شادی پر کتنے پیسوں کا عروسی لباس پہنا؟پورے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں‌کی جارہی ہیں کہ اس کی قیمت کیا ہے؟کبریٰ خان اور گوہر رشید اپنی شادی کے سلسلے میں ہونے والی ہلے گلے سے بھرپور تقریبات کی نت نئی خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کررہے ہیں۔
حال ہی میں کبریٰ خان نے شادی کی مرکزی تقریب سے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے حسین ترین عروسی لباس، بلش پِنک رنگ کے غرارے پر ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا۔ملبوسات کی ویب سائٹ کے مطابق کبریٰ خان کی جانب سے اپنی شادی کی مرکزی تقریب پر پہنے گئے اس غرارے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔
کبریٰ خان کی جانب سے پہنے گئے اس غرارے کو ’برائے کبریٰ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں