Kubra khan or ghor Rashid ka bad aik or adakr ki shadi khabrian

گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد ایک احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری میں تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔یوں لگتا ہے 2025 کاسال پاکستان شوبزانڈسٹری کی شادیوں کا سال ہے.ہر طرف سے شادی کی خبریں سننےکو مل رہی ہیں.اداکار مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان نے بھی اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد اب اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں سر اٹھا رہی ہیں کہ اداکار ایک وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر سے شادی کرنے والے ہیں جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ مداحوں کا کہناہے کہ احمد علی اپنی زندگی کو بہت پرائیوٹ رکھتے ہیں اوراسی لیے انک ی شادی بھی بہت سادگی سے ہوسکتی ہے جس میں صرف قریبی رشتے داروں کی ہی شرکت ممکن ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں