kubra khan or ghor Rashid nay shadi ka alan kr dia

اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے انوکھے انداز میں شادی کا علان کر دیا

(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں اور اب ان دونوں نے خود بھی اپنی شادی کا انوکھے انداز میں اعلان کیا۔کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی جس میں ہمایوں سعید، عاصم اظہر اور اذان سمیع خان سمیت دیگر شخصیات شادی کا پوچھ رہی ہیں۔
ویڈیو کے آخر میں کبریٰ اور گوہر رشید آتے ہیں اور مسکراتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں۔کبریٰ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘۔


دونوں کی شادی کب ہوگی تاحال تاریخیں سامنے نہیں آئی ہیں لیکن ان کے اعلان سے دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں درست نکلی ہیں۔

.

اپنا تبصرہ لکھیں