لاہور(ڈیلی پوائنٹ)لاہور ہائی کورٹ کے باہر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے.لاہور ہائی کورٹ کے باہر ایک درخواست گزار نے خود کو آگ لگا لی. رپورٹ کے مطابق آصف جاوید کا کیس لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔
آصف جاوید کا تعلق خانیوال سے بتایا جا رہا ہے۔واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم نے اسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں انصاف کے حصول کے لیے آنے والے شحص شحص کی شناحت آصف جاوید کے نام سے ہوئی، آصف جاوید نے نوکری کی برطرفی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔
