Lahore main electric buses a gai

لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری 15فروری سے الیکٹرک بسیں چلے گی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے اب لاہور کی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والی بسیں چلے گی. وزیر اعلیٰ مریم نواز نے الیکڑک بسوں کو چلانے کا اعلان کیا تھا. 15فروری سے الیکٹرک بسیں عوام کے سفر کے لیے میسر ہونگی.

ڈیلی پوائنٹ‌سے بات کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفسیر کا کہنا تھا کہ بس میں موبائل چارجنگ، انٹرنیٹ اور کیمروں کی سہولت بھی میسر آسکے گی. معذور افراد اور خواتین کے سفر کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں.
یہ بھی یاد رہے کہ الیکٹرک بسوں کا روٹ گرین ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن ہوگا،ابتدائی طور پر چین سے 27الیکٹرک بسیں منگوائی گئی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں