لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی. محکمۂ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پابندیوں کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہو گا۔محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے پابندیوں کا اطلاق کیا گیا ہے۔محکمۂ داخلہ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔