لاہور(ڈیلی پوائنٹ)وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں خود بھی ایک عورت ہوں اس لیے ہر ماں بہن اور بیٹی کی کامیابیوں کے متعلق بہت سوچتی ہوں. انہوں نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے خصوی پیغام میں کہا ہے کہ عورت محض فرد نہیں، نسلیں بناتی ہے۔
اسلام میں عورت کے کردار کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت و احترام اور حقوق دیے گئے، نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بیٹی کی عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی۔
خواتین میں تعلیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین ہی روشن اور خوش حال پنجاب کی ضمانت ہیں۔

