(ڈیلی پوائنٹ)بھارت کی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے کہا میں بھی چاہتی لوگ میرے لیے بھی ایسے پاگل ہوں جیسے شاہ رخ خان کے لیےہیں.مجھے بھی ایسی شہرت چاہیے.عرفی جاوید کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے.جس میں میزبان کے ایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کو کبھی فلموں کی تشہیر نہیں کرنی پڑھی،پھربھی ان کی فلمیں کروڑوں روپے کماتی.
اداکارہ نے کہا شاہ رخ خان بینچ مارک ہے، ان کا نام ہی کافی ہے، وہ نا ایونٹ کرتے ہیں اور نہ ہی تشہیر کرتے ہیں، بس خود بخود ان کی فلمیں کمائی کرنے لگتی ہیں جس کی وجہ ان کی شہرت ہے . عرفی جاوید نے کہا میری نظر میں مقبولیت اسی کا نام ہے جو کہ شاہ رخ خان کو ملی ہوئی ہے، اور ان کی فلمیں دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں روپے کمانے لگتی ہیں .
ان کا کہنا تھا کہ ہر اداکار کو شاہ رخ خان جیسی مقبولیت سے نیچے بات ہی نہیں کرنی چاہیے اور ہر کسی کو ایسی ہی شہرت چاہیے ہوتی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ کی مقبولیت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ ان کے لیے کتنے پاگل ہوتے ہیں اور مجھے بھی ان جیسی ہی شہرت چاہیے.