لندن ، خاتون پر تھوکنے کا الزام ،نوازشریف کے سابق محافظ پر فرد جرم عائد

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق محافظ فرید نیموچی کی جانب سے خاتون پر تھوکنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
لندن کی کراؤن پراسیکوشن نے جیونیوز کو تصدیق کی ہے کہ خاتون کی شکایت پرمحافظ پر ’کامن اسالٹ‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فرید نیموچی ویسٹ منسٹر کورٹ میں پیش ہوئے تاہم الزام لگانے والی خاتون عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
دوسری جانب محافظ کے وکیل معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ثابت کریں گے کہ فرید نیموچی نے کوئی قانون نہیں توڑا۔
یہ بھی پڑھیں
انہوں نے کہا کہ عدالت کو باور کرائیں گے کہ فرید نیموچی ایسی شخصیت کی حفاظت کر رہا تھا جس کی جان کو خطرہ تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں