واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے عمر کی حد میں کمی

کراچی (ڈیلی پوائنٹ) میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں ایپ استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی اپنے قواعد و ضوابط اپ ڈیٹ کر رہی ہے اور اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی لا رہی ہے جس کے بعد برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کی کم از کم عمر 16 سے کم کر کے 13 سال ہوجائے گی۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ عمر کی حد میں کمی سے زیر استعمال سروسز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہو گی اور ہمیشہ کی طرح صارفین کی نجی تصاویر اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی۔
واٹس ایپ پر بھیجے یا موصول کیے جانے والے پیغام یا کالز کو کوئی بھی حتیٰ کہ واٹس ایپ بھی نہ تو پڑھ سکتا ہے نہ ہی سن سکتا ہے۔
اس سے قبل امریکہ میں تو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد 13 برس تھی لیکن برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کم از کم 16 برس کا ہونا لازمی تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں