Lpg ki qeeamt main azafa ho gia

ایل پی جی قیمت میں 30 روپے اضافہ ہو گیا

کوئٹہ (ڈیلی پوائنٹ)ایل پی جی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے. کوئٹہ میں سردی بڑھی تو ایل پی جی قیمت میں 30 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے. شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار 290 روپے والی گیس 320 میں فروخت کررہے ہیں.
شہر میں گیس غائب ہونے کے باعث شہریوں نے ایل پی جی کا استعمال شروع کردیا، ایل پی جی کی مانگ بڑھی تو قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا گیا، فی کلو 320 روپے فروخت کی جارہی ہے۔کوٹہ میں دکاندار ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے انکاری ہیں، کہتے ہیں کہ فی کلو 290 روپے فروخت کررہے ہیں تاہم شہریوں کا مؤقف اس سے بالکل مختلف ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں