Ma apna waqat kuton kay sath guzarti hun

میں اپنا وقت انسانوں سے زیادہ کتوں کے ساتھ گزارتی ہوں ماڈل واداکارہ مصباح ممتاز کا انکشاف

(ڈیلی پوائنٹ) ماڈل و اداکارہ مصباح ممتاز نے انکشاف کیا کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت اپنے پالتوں کتوں کے ساتھ گزارتی ہیں .حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ شوبز اندسٹری میں آنے کی وجہ سے فیملی کی طرف سے مخالفت کے حوالے سے بات کی .
اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ شوبز میں آئی تو اسے فیملی کی طرف سےسخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑھا.انہوں نے بتایا کہ ان کا اصل تعلق گلگت بلتستان سے ہے، جہاں شوبز اور ماڈلنگ میں جانا معیوب سمجھا جاتا ہے اور جب انہوں نے ماڈلنگ کیریئر شروع کیا تو انہیں خاندان سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ ذہنی سکون کے لیے سیر و سیاحت کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں، اس کے بعد وہ اپنے اہل خانہ اور پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس 4 پالتوں کتے ہیں جنکے ساتھ وہ اپنا زیادہ وقت گزارتی ہیں.
اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انسانوں کے مقابلے جانور زیادہ وفادار ہوتے ہیں، وہ پیار دیتے ہیں.مصباح ممتاز کا کہنا تھا کہ وہ انسانوں کے بجائے کُتوں کے ساتھ بیٹھنے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں کیوں کہ انسانوں کے مقابلے جانور زیادہ وفادار ہوتے ہیں، وہ پیار دیتے ہیں
جبکہ انسان سامنے اور منہ پر تو پیار دیتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے برائیاں کرتے ہیں .اس لیے مجھےانسانوں کے بجائے کُتوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، کیوں کہ جانور وفادار ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں