لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے انکشاف کیا کہ میں خود کو شہزادی ڈیاناسمجھتی تھی،اس لیے مجھے لگتا تھا کہ میرا تعلق شاہی خاندان سے ہے.حریم فاروق نے حال ہی میں سویرا ندیم کے ساتھ مارننگ شو میں شرکت کی،جہاں ان سے شوبز میں آنے کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی کے متعلق بھی سوال کیےگئے.
پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں حریم فاروق نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی لیڈی ڈیانا کی طرح شہزادی بننے کا شوق تھا اور وہ ہر وقت والدین سے یہی پوچھتی رہتی تھیں کہ ان کا شاہی خاندان سے کیا تعلق ہے؟اداکارہ کے مطابق انہیں لگتا تھا کہ وہ شاہی خاندان کا حصہ ہیں .
لیکن والدین انہیں ہمیشہ ایسے خواب دیکھنے سے منع کرتے اور خاموش کراکر بٹھا دیتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جب ان کے ذہن سے لیڈی ڈیانا بننے کا بھوت اترا تو انہوں نے سماجی رہنما مدر ٹریسا جیسا بننے کا سوچا، پھر میں نے غور کیا کہ مدر ٹریسا جیسا بننے کے لیے انہیں بہت ساری قربانیاں دینی پڑیں گی، انہیں بہت کچھ چھوڑنا پڑے گا جو کہ مشکل کام ہے، اس لیے انہوں نے وہ ارادہ بھی ترک کیا۔