لاہور(ڈیلی پوائنٹ) ایس ایچ او صاحب اس نے اپنی ماں کو مارا ہے ان پر پرچہ کاٹیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر افسر نے کھلی کچہری لگائی جس میں ایک والدہ نے شکایت کی کہ میرے دو بیٹے ہیں انھوں نے مجھے جائداد کے لیے مارا ہے۔
ہائے کتنا اچھا ہوتا اگر پورے پنجاب میں ایسے افسران ہوتے ۔
Great officer love you 💕 pic.twitter.com/yhQ7tQX3Sf
— میٹھا بول (@JuGno_Bloch) December 30, 2023
سینئر افسر نے ایس ایچ او کو حکم دیا ان کو بلائے اور پرچے کاٹیں ۔ یہ نہ دیکھیں کہ کتنی زمین ہے اور کس کے نام ہیں بس پرچہ کاٹیں۔ افسر نے پوچھا اماں بیٹے آپ کے سگے ہیں جس پر ماں نے اثبات میں سر ہلا دیا ۔
پولیس افسر کی اس بات نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور پولیس افسران کی تعریف کی اور افسر کے اس اقدام کو سراہا۔