Mafi ku aur kis sy mango

معافی کیوں اور کس سے مانگوں؟وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان

پشاور (ڈیلی پوائنٹ)کے کی کے کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مجھ سے معافی مانگنے کا کہا جا رہا ہے مگر میں معافی کیوں اور کس سے مانگو؟علی امین نے آئندہ اتوار کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا.
انہوں نے کہا کہ بار بار معافی کی بات ہورہی ہے، معافی کس سے مانگوں اور کیوں مانگوں؟پہلے معافی مجھ سے مانگیں، بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے پر معافی مانگیں، پرامن احتجاج میں میرے لوگوں پر ظلم ہوا، میرے لوگوں کو شہید کیا گیا، اس کی معافی کون مانگے گا؟وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھاکہ پرچے کاٹنے ہیں جو کرنا ہے کرلو، معافی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کر کے وزیر اعظم بنائیں گے، علامہ اقبال نے جس ریاست کا خواب دیکھا تھا پاکستان کو وہ ریاست بنائیں گے، آئین کی بالادستی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک تحریک چلائیں گے۔
ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ آئندہ اتوار کو میانوالی میں جلسہ کروں گا، میانوالی کے بعد پنڈی میں جلسہ کریں گے، ان کو ہم بتائیں گے جلسے کیا ہوتے ہیں؟

اپنا تبصرہ لکھیں