Main adhori rohu hun saba qamar

میں ادھوری روح ہوں:اداکارہ صبا قمر

(ڈیلی پوائنٹ)مایہ ناز اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں دوبئی میں منعقدہ اردو ادبی میلے ’جشنِ ریختہ‘ کی ایک تقریب میں شرکت کی۔اداکارہ صبا قمر سے جب ان کی زندگی سے متعلق ایک سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ میری زندگی بھارتی ہدایت کار امتیاز علی کی فلموں کی طرح ’ادھوری روح‘ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں ادھورے پن کا ایک اپنا ہی مزہ ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ خواہشوں کے ادھورا رہ جانے کی بھی اپنی ایک بات ہے،خواہشوں کا مل جانا خواہشوں کو مار دیتاہے.صبا قمر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ درد میں بھی مزہ ہے، درد تو ہے مگر یہ بھی ایک مزہ ہے۔اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر ان کے مداح و فالوور اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں