لاہور(ڈیلی پوائنٹ)نازیبا وڈیوز لیک ہونے اور کچھ عرصہ غائب ہونے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک دوبارہ منظر عام پر آگئیں ہیں. ٹک ٹاکر نے کہا مجھے لوگوں کی باتوں سے کوئی مطلب نہیں. سماجی رابطے کی ویب کی ایپ ’انسٹاگرام‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں مناہل ملک نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اچھے ہوں گے، بہت لوگوں سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن سب نے بس میری غلطیوں کو دیکھا، یہ نہیں دیکھا کہ میں کیسی انسان ہوں۔
مناہل ملک نے لکھا کہ خیرمیری وجہ سے میرے مداح بہت ڈسٹرب تھے کہ مناہل تم کوواپس آنا ہوگا اور میری فیملی بھی چاہتی تھی کہ مجھے واپس آنا چاہیے، یہ دُنیا کسی کو جینے نہیں دے گی۔اس سے قبل مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنے ایک جذباتی پیغام میں کہا تھا کہ اپنے مداحوں سے معافی مانگتی ہوں، میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آچکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں۔
