(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ میں بوڑھی تو ہو نہیں رہی جو شادی کی اتنی فکر ہے . پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے پردہ اُٹھا دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف ٹاپکس پر بات چیت کی۔دورانِ شو اپنی شادی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتا دیا کہ وہ کب شادی کرنے والی ہیں۔
نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ شادی کا ایک وقت مقرر ہے، تو میں اس سے پہلے شادی کیوں کروں؟ کیوں اس کے لیے ہاتھ پیر ماروں جب ہونی ہو گی ہوجائے گی، ابھی کونسا میری عمر نکل رہی ہے یا میرے بال سفید ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کسی بھی لڑکی کو صرف اس لیے جلد بازی میں شادی کا فیصلہ نہیں لینا چاہیے کہ اس کی عمر نکل رہی ہے بلکہ جب تک وہ سامنے والے کے ساتھ دل سے سکون محسوس نہ کرے اس وقت تک شادی کا فیصلہ نہ کرے۔

