لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بتایا ہے کہ ان کے اندر ایک بری عادت ہے لوگوں کو سونگھتی ہوں. میں صفائی کے معاملے میں بہت عجیب ہو گندگی بلکل بھی پسند نہیں ہے.
اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو پروگرام کے دوران بتایا کہ میں اپنے پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں میری یہ عادت بہت گندی ہے لیکن مجھے یہ بھی پتا ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے‘۔
اس انٹرویو میں اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ’میں انتہائی صفائی پسند ہوں، صفائی پر سمجھوتا نہیں کرتی، اگر مجھے کسی ڈیزائنر کے کپڑوں سے بھی بدبو آجائے تو میں وہ کپڑے پہننا پسند نہیں کرتی، سیٹ پر کئی لوگ ڈیزائنر کے آئے ہوئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں کروڑوں کی چیز بھی گندگی کے باعث چھوڑسکتی ہوں‘۔