اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) شیخ رشید نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کر دیا جس نے میرے ساتھ جو بھی سلوک کیا سب کو معاف کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ کوئی اور رنگ دیا گیا مگر اس سب کے پیچھے سی سی پی او کا ہاتھ ہےاور عدالت کو بھی یہی بیان دیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا مجھے افسوس ہے میرے ڈرائیور اور کوک کو تنگ کیا گیا میری گھر کی عورتوں کی ہراس کیا گیا یہاں تک کہ میری فیملی کے بچوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا ۔30 اکتوبر کو لال حویلی کا کیس ہے اس کے بعد آپ سے تفصیلی بات کروں گا اور ساری حقیقت سامنے رکھوں گا۔
