Manoj kumar kitni dolat ky malik thy?

اداکارمنوج کمار کتنی جائیداد کے مالک تھے؟

(ڈیلی پوائنٹ)اداکارمنوج کمار کتنی جائیداد کے مالک تھے اس کی تفصیل منظر عام پر آگئی ہیں. منوج کمارطویل علالت کے بعد 87 سال کی عمرمیں چندروزقبل چل بسے تھے،وہ ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی ہسپتال میں داخل تھے جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے 4 اپریل کو صبح ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہواتھا.
میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق اداکار کی موت کی دوسری وجہ جگر کی خرابی تھی۔منوج کمار کا اصل نام ہری کرشنن گوسوامی تھا اور حب الوطنی پر مبنی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے اُنہیں “بھارت کمار” کا لقب بھی دیا گیا تھا.بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منوج کمار کی موت کے وقت ان کے اثاثوں کی کل مالیت 170 کروڑ بھارتی روپے تھی،وہ ناصرف مقبول فلمی ہیرو تھے بلکہ ایک اچھے سرمایہ کار اور بزنس مین بھی تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں