mansha pasha phali shadi ko mushkil waqat qarar dia

اداکارہ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دیا

(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز کی اداکارہ منشا پاشا نے پہلی بار اپنی پہلی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسے زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دیا.منشا پاشا حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات پر گفتگو کی اور اپنی پہلی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔منشا نے اپنی پہلی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیا.
انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی اور کالج کا دوران کی زندگی کے سب سے زیادہ چیلنجنگ ادوار تھے۔ انہیں مستقبل کے بارے میں شدید بے یقینی کا سامنا تھا، لیکن وقت کے ساتھ احساس ہوا کہ یہی مشکلات شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نےبتایا 2014-2015 ان کے لیے بہت مشکل وقت رہا، جب وہ کام میں مصروف تھیں، شادی شدہ زندگی گزار رہی تھیں، اور اسی دوران ان کے والد کو کینسر تشخیص ہوا جبکہ ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے سب کچھ بکھر رہا ہو۔یاد رہے کہ 2013 میں منشا پاشا کی شادی اسد فاروقی سے ہوئی تھی، جو 2018 میں ختم ہوگئی، تاہم اب منشا پاشا معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔اداکارہ منشا پاشا نے ڈرامہ ’ہمسفر‘ میں ایک معاون کردار کے ذریعے شوبز میں پہچان حاصل کی۔ جس کے بعد زندگی گلزار ہے، شہر ذات، محبت صبح کا ستارہ ہے اور سراب جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں