(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبزانڈسٹری کے اداکار محسن عباس حیدر نے حال ہی میں اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحات سےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل لمحہ تھا جب ان کی والدہ اس دنیا سے رخصت کر گئیں۔والدہ کے انتقال کےمیں شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگیا اور انزائٹی سے بھی دوچار رہے۔اداکار نےبتایاکہ وہ رات گئے والدہ کو یاد کرتے ہوئے ان کی قبر پر جا کر آنسو بہاتے تھے کیونکہ انہیں کبھی کھل کر رونے پر اپنے غم کا اظہار کرنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔
محسن عباس حیدر نے بتایا کہ وہ ابھی والدہ کے بچھڑنے کے غم سے نکلے نہیں تھے کہ ان کی کم سن بیٹی بھی انتقال کر گئی انہوں نے بتایا کہ وہ انتظامات میں اتنے اُلجھے رہے کہ انہیں اپنا غم بانٹنے اور رونے کا وقت بھی نہ مل سکاہمارےمعاشرے میں مرد سے مضبوط رہنے کی توقع کی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ کبھی کھل کر اپنے اندر چل رہے مسائل اور جذبات کا اظہار نہیں کرپاتا تاہم اکثر ایسے مرد باتھ روم یا ٹریفک میں پھنسی گاڑی میں بیٹھ کر روتے ہیں اور اپنا دل ہلکا کرتے ہیں.
کیونکہ معاشرے میں انہیں رونے کی اجازت نہیں دی گئی۔محسن عباس حیدر نے بتایا کہ حال ہی میں ان کے والد بھی انتقال کر گئے جس کے بعد گھر کی ساری ذمہ داری ان پر آگئی اور وہ اچانک ہی خود کو جوانی سے بڑھاپے میں محسوس کرنے لگے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ مردوں کو ہمیشہ مضبوط اور بہادر تصور کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں انہیں اپنے جذبات کا اظہار کرنے اور رو کر دل ہلکا کرنے کا موقع کم ہی ملتا ہے۔
