(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل مریم نفیس کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے.سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر آجکل اپنا بے بی مون انجوائے کر رہے ہیں۔یہ جوڑا مشرقی افریقا میں واقع جزیرہ نما ملک ماریشیئس میں سیر سپاٹوں میں مصروف نظر آ رہا ہے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداح ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔
اداکارہ مریم نفیس نے اس سے قبل اپنے ’بے بی بمپ‘ کی تصویریں شیئر کی تھیں جن پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے فلم ساز امان احمد سے اکتوبر 2022ء میں شادی کی تھی، ان کے یہاں پہلے بچے کی آمد جَلد متوقع ہے۔