برطانیہ(ڈیلی پوائنٹ)معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اُنہیں برطانوی حکومت کی جانب سے فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش دی گئی ہے۔حریم شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ برطانیہ میں رہائش سب سے مہنگی ہے لیکن میں اس معاملے میں بہت خوش قسمت ہوں کیونکہ مجھے میرے ایک بہت ہی اچھے دوست نے لندن میں ایک خوبصورت فرنشڈ اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے اور میں اُسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہوں۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ اس کے علاوہ، میرے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعے (دھمکیاں اور بلیک میلنگ) کے بعد برطانوی حکومت نے مجھے فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش دی ہے، اسی وجہ سے یہاں میرا کسی بھی چیز کا کوئی خرچہ نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بہت لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں، وہ اپنی محبت میں مہنگے مہنگے تحائف بھی دیتے ہیں لہٰذا میرے لیے لندن میں رہنا مشکل نہیں، یہاں میرے کافی تعلقات ہیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ لوگ لندن میں رہائش کے لیے ترستے ہیں اور یہاں لوگوں کو اپنا گھر بنانے میں کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن مجھے یہاں گفٹ میں تیار شدہ اپارٹمنٹ مل گیا۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میں پیدائشی طور پر ہی خوش قسمت ہوں، پاکستانی میں بھی کروڑوں لوگ گوگل پرمجھے سرچ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت شہرت سے نوازا ہے۔
یاد رہے کہ حریم شاہ پر پیسے چوری کرنے کے الزام بھی لگ رہے ہیں.