(ڈیلی پوائنٹ)معروف امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون ماہِ رمضان میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی مسجد کِنگ فہد میں 15 مارچ یعنی جمعے کے روز نمازِ جمعہ سے قبل اسلام قبول کیا۔
امریکی گلوکار کی کلمۂ شہادت پڑھتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں امام مسجد کی رہنمائی میں عربی اور انگریزی زبان میں کلمۂ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لِل جون کو سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔اس حوالے سے اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’الحمد للّٰہ، ان تمام بہن بھائیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لیے مثبت پیغامات بھیجے اور بےلوث محبت کا اظہار کیا۔