لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیقی نے حال ہی میں اینکر فہد خان کو انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے دکھ ہے اور میں معافی مانگتاہوں الطاف حسین سے کہ میں نے ان پر پابندی لگوائی ۔ اظہر صدیقی نے کہا مجھے احساس ہوتا ہے اب کہ غلط ہوا۔
اینکر فہد نے کہا آپ نے الطاف حسین کے متعلق پابندی لگوائی ؟
جس پر اظہر صدیق نے ہاں میں جواب دیا۔
I apologise to MQM leader Altaf Hussain @AltafHussain_90 for getting his speeches banned, only now we feel the injustice done to him, PTI’s lawyer Azhar Siddique says pic.twitter.com/mZIMy3gyMi
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 29, 2023
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی کے معروف وکیل اظہر صدیق نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے پاک فوج کے خلاف جب بات کی تو اظہر صدیق نے ہائی کورٹ میں درخواست دی کہ الطاف حسین کی میڈیا پر تقریر نشر کرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے درخواست کو منظور کر لیا گیا تھا اور آج تک بانی ایم کیو ایم پر مکمل طور پر پابندی برقرار ہے۔