لاہور(ڈیلی پوائنٹ)نواز شریف کے پوتے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے بھتیجے زید حسین کی شادی ہو چکی ہے. مگر شادی کی تقریب میں مریم نواز کے جوڑے کی باتیں زبان زد عام ہیں. ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ مریم نواز کے لباس کی کتنی قیمت ہے؟
سوشل میڈیا پر جہاں زید حسین کی بارات کی تصاویر وائرل ہوئیں وہیں مریم نواز کے لباس کے چرچے بھی عام رہے۔
زید حسین کی بارات پر سامنے آئی تصاویر میں مریم نواز کو پرپل کلر کے خوبصورت ٹراؤزر سوٹ میں گرین کلچ اٹھائے مسکراتے دیکھاجاسکتا ہے۔مریم نواز نے زید حسین کی بارات پر پاکستانی فیشن برانڈ Muse کا لباس زیب تن کیا، جیو اردو کے نمائندے کو دی گئی تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے اس لباس کی قیمت 3 لاکھ60 ہزار ہے۔