Maryam Nawaz ka tojawazat khtm krny ka hukm

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا 7 دنوں میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افسران کو 7 دنوں میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا .وزیراعلی مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کےصفائی، ہیلتھ، ایجوکیشن، پرائس کنٹرول اورآؤٹ سورس اسکولوں کی مانیٹرنگ کے پی آئیزکا جائزہ لیا گیا۔ سرگودھا، اجلاس میں خوشاب، بھکراورمیانوالی کےڈپٹی کمشنرزنے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں میرج ایکٹ کی پابندی، تجاوزات، صفائی، پارکس کی صورتحال، چوراہوں اورشہروں کی بیوٹی فکیشن پررپورٹ پیش کی گئی۔مین ہول کے ڈھکن، آوارہ کتے، سیوریج، ٹرانسپورٹ فٹنس سرٹیفکیٹ، اربن فاریسٹ ڈویلپمنٹ کے پی آئیزکا بھی جائزہلیا گیا۔ وزیراعلی نےڈپٹی کمشنرزکو گلی محلوں کی صفائی اوردیگرعوامی شکایات کی نشاندہی بھی کی۔
مریم نوازنےڈی ایچ کیوسرگودھا کےبارے میں عوامی شکایات پرنا پسندیدگی کا اظہارکیا اورفوری ازالےکا حکم دیا، کہا باربارتوجہ دلانےکے باوجود مسائل حل نہ ہونےاوربہتری نہ آنے پرسخت ایکشن ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں