لاہور(ڈیلی پوائنٹ)وزیراعلیٰ کی محنت سے پنجاب بہترین ہو گیا ہے.سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات آسان ہو رہی ہیں جس پر مجھے بہت خوشی ہے. حکومت عوامی فلاح کے اقدامات کر رہی ہے.
پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ارکان مریم نواز کی طاقت اور عزت ہیں۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12 سے 14روپے میں مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نواز شریف ہیں۔
