Maryam Nawaz ny 3 marla plot dyna ka aghaz kr dia

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 3مرلہ پلاٹ دینے کا آغاز کر دیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 3مرلہ پلاٹ دینے کا آغاز کر دیا ہے. وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ضرورتمند، نادار اور بے گھر افراد کیلئے 3 مرلے کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضرورتمند، نادار اور بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں تین مرلہ کے 658پلاٹ دیئے جائیں گے، فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں تین مرلے کے 288 پلاٹ ملیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 سکیموں میں تین مرلہ کے 518 پلاٹ، بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 131 پلاٹ اور ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں تین مرلہ کے 270پلاٹ دیئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں تین مرلہ کے 27 پلاٹ دیئے جائیں گے، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاء الدین میں تین مرلہ اسکیم کے تحت غریب اور نادار افراد کو پلاٹ ملیں گے جبکہ چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب اور لیہ میں بھی پلاٹس دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں