Maryam Nawaz ny Hiran kr dyna wala elan

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شہریوں‌کو مفت پلاٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے. اس حوالے سے وزیر اعلیٰ نے 8رکنی کمیٹی بھی بنادی ہے. پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے 7 اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 1119 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں مریم نواز نے فروری کے دوران صوبے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔
مریم نواز کو بریفنگ دی گئی کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تکمیل ہیں۔ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر وزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد 7لاکھ 28ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر کے لیے تقریباً 4لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ آگئیں، 74 ہزار سے زائد ڈرافٹ ایپلی کیشن بھی اپنی چھت،اپنا گھر پورٹل میں جمع کروائی گئی، دستاویزات جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں