لاہور(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اقلیتوں کے لیے Minorities کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے. لاہور میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں پورے صوبے کی وزیر اعلیٰ ہوں. کیونکہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے .
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ اس بات پر ہے کہ وہ ایک بہتر پاکستان اور ایک بہتر پنجاب بنا کر جائیں، آپ کو یہ فکر نہ ہو کہ آپ کوکوئی مارے گایاکوئی آپ کا گھر جلا دے گا، وہ آپ کا حصہ ہیں اور آپ ان کا حصہ ہیں،مسیحی برادری کی پاکستان کے لیے بہت بڑی خدمات ہیں۔
مریم نواز نے کہاکہ ان کی حکومت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مینارٹیز کارڈ شروع کرنے جا رہی ہے،دوسرے مذاہب کی بیواؤں کو ہر 4 ماہ بعد اچھی رقم ملے گی، جنوری میں اسےلانچ کر دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکاء کو کرسمس کی مبارک باد دی اور کہا کہ انہیں پتہ چلاکہ یہاں 10 ہزار لوگ ہیں ، اس لیے وہ10ہزار کیک بنوا کر لائی ہیں، یہ کیک انہوں نے ایک رات کے نوٹس پر بنوائے ہیں۔
