لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کے لیے لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے.
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اجلاس میں منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرام سروس لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور ہالی روڈ تک چلائی جائے گی، جبکہ کل 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
جبکہ ہر 1 سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر 1 اسٹاپ موجود ہوگا، پراجیکٹ چین اور فن لینڈ کی طرز پر بنائی جائے گی، ٹرام سروس شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔