لاہور(ڈیلی پوائنٹ) لاہور کی عدالت نے مریم اورنگزیب کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ گرفتاری کا حکم انسداد دہشت گردی کے جج عبہر گل نے جاری کیا ۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اشتعال انگیز تقریر کی جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف ،مریم اورنگزیب پر اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ درج ہے۔آج انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کی پیشی تھی جس میں وہ غیر حاضر رہی جس پر عدالت نے مریم اورنگزیب کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم جاری کیا کہ مریم اورنگزیب کو گرفتار کر کے 9 دسمبر تک عدالت میں پیش کریں۔