Mawra hussian ki dobra relies hony wali film ny record qiam kr dia

اداکارہ ماوراحسین کی دوبارہ ریلیز ہونے والی فلم نے بھارت میں ریکارڈ قائم کردیا

(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی اداکارہ ماوراحسین فلم صنم تیری قسم کو بھارتی سینماؤں میں دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے اور فلم نے دوبارہ ریلیز ہوتےہی صرف دو دنوں میں اپنی پہلی ریلیز کی آل ٹائم کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔صرف دو دنوں میں ساڑھے نو کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوبارہ سینما میں ریلیز ہونے وافلی فلم کو شائقین بھرپور رسپانس دے رہے ہیں۔صنم تیری قسم 7 فروری کو ریلیز ہوئی تھی. اس نے باکس آفس کلیکشن میں ہمیش کی فلم بیڈ ایز روی کمار اور جنید خان، خوشی کپور کی فلم لویاپا کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔
لویاپا نے تین دنوں میں صرف 2.75 کروڑ روپے کمائے ہیں جبکہ ہمیش کی فلم نے 6.52 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے، اس کے مقابلے میں ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے تین دنوں میں 10 کروڑ بھارتی روپے سے بھی زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔فلم کے ہیرو ہرش وردھن نے کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا احساس ہے، شاہ رخ خان سر نے اپنی فلم اوم شانی اوم میں کہا تھا کہ اگر سب ٹھیک نہ ہو تو وہ اختتام نہیں ہے پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست۔

اپنا تبصرہ لکھیں