may mian Imran khan ko saza dian

9مئی کیس میں غریبوں کو پکڑ لیاعمران خان اور دیگر قائدین کو سزا دیں عوام نے بڑا مطالبہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)9مئی کیس میں 25 ملزمان کو سزا ملنے پر عوام نے بڑا مطالبہ کر دیا ہے. عوام نے کہا ہے کہ 25 غریب نوجوانوں کو تو سزا ئیں دے دی گئی ہیں مگر اس کیس میں مرکزی ملزمان تو بڑے آرام سے اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں.

عمران خان،صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد مرکزی ملزمان ہیں مگر ان کو کوئی سزا نہیں دی گئی ہے. 9 مئی کیس کی اصل ماسٹر مائنڈ تو یہی لوگ تھے. عوام نے ڈیلی پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس کے پاس پیسہ اور طاقت ہے اس کو کبھی بھی سزا نہیں ہوئی بس مزدور اور شریف لوگوں کو سزا دی جاتی ہے.
یاد رہے کہ 9 مئی کیس میں فوجی عدالتوں نے 25 مجرموں کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنا دی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں