Meera or chahat fateh ali khan bado bado video viral

میرااور چاہت فتح علی خان کی بدوبدی سوشل میڈیا پر وائرل

(ڈیلی پوائنٹ) مزاحیہ گلوکاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔چاہت فتح علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معروف اداکارہ میرا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا۔ویڈیو میں دونوں خوش اور پُرجوش نظر آ رہے ہیں اور اداکارہ میرا چاہت فتح علی خان کے ساتھ بدوبدی گانا بھی گا رہی ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین ویڈیو سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔چاہت فتح علی خان نے 2024ء میں اپنے وائرل گانے ’بدوبدی‘ سے شہرت حاصل کی تھی، جس نے 1 ہفتے میں 27 ملین ویوز حاصل کیے تھے۔کاپی رائٹ مسائل کی وجہ سے یوٹیوب نے اس ویڈیو کو ہٹا دیا تھا، اس کے باوجود چاہت فتح علی خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور وہ عالمی سطح پر بھی مشہور ہو گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں