کراچی(ڈیلی پوائنٹ)میرے ساتھ ایک جن رہتا ہے جو مجھے شادی نہیں کرنے دیتا یہ الفاظ ہیں اداکارہ نشو بیگم کے جنھوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے.ان کا کہنا تھا مجھے لگتا ہے میری قسمت میں شادی ہے ہی نہیں.اگر کوئی شادی کرتا ہے تو اس کی وفات ہو جاتی ہے.
اداکارہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سنگیتا، بشریٰ انصاری سمیت دیگر زیادہ عمروں میں شادی کرنے والی اداکاراؤں کا نام لیتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ آپ کو بھی ایک بہت بڑے تاجر کا پروپوزل موصول ہوا ہے، کیا آپ تصدیق یا تردید کریں گی کہ آیا یہ شادی کے پروپوزل والی بات ٹھیک ہے؟
اس پر نشو کا کہنا تھا کہ کوئی جناتی کام ہے جو میری شادی کو پسند ہی نہیں کرتا،کوئی ایسا جن ہے جو مجھے شادی نہیں کرنے دینا چاہتا، مجھے کسی کے ساتھ نہیں رہنے دینا چاہتا اس لیے میں سوچتی ہوں کہ کہیں اگر میں نے شادی کرلی تو وہ جن ناراض نہ ہوجائے۔
اداکارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ جو پروپوزل مجھے موصول ہوئے ہیں ان کا میرے لیے یہی جواب ہے کہ جن کو اپنی جان عزیز ہے وہ مجھ سے شادی نہ کریں۔