Mialy say viral larki mona lezay ki Bollywood main entry

کمبھ کے میلے سے وائرل لڑکی مونا لیزا کی بالی ووڈ میں انٹری

(ڈیلی پوائنٹ)بھارت کے میلےمہا کمبھ سے وائرل ہونے والی مونا لیزاکی اس میلے کے بعدقسمت ہی بدل گئی،اپنی خوبصورت آنکھوں سے وائرل ہونے والی اس خوبصورت لڑکی کو اب بالی ووڈ کی فلم کی آفر ائی ہے جو اس نےقبول کر کے فلم کوسائن بھی کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمبھ میلے میں لی گئی ایک تصویر اور ویڈیو کے باعث مشہور ہونے والی اس لڑکی کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے،
مونا لیزا اپنی خوبصورت آنکھوں،بھوری رنگت اور منفرد اندازِ گفتگو کی وجہ سے زائرین کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ایک وائرل ویڈیو میں مونا لیزا کو گھاٹ پر مالا فروخت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔


تازہ اطلاعات کے مطابق 16 سالہ مونا لیزا بھوسلے نے ایک فلم سائن کر لی ہے۔ بھارتی فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا ان کے گاؤں پہنچے، جہاں انہوں نے مونا لیزا اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے فلم کے معاملات پر گفتگو کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا نام The Diary of Manipur ہے اور اس کی شوٹنگ فروری میں شروع ہوگی۔سنوج مشرا نے مونا لیزا اور ان کے خاندان کو نہایت سادہ اور معصوم قرار دیا
انہوں نے مزید کہا مونا لیزا ابھی کم عمر ہیں، اس لیے انہیں فلم کے لیے تیار کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں