لاہور(ڈیلی پوائنٹ)مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے. پی ٹی آئی کو 22مارچ کو لاہور ہائی کورٹ میں جلسے کی اجازت دی جائے.پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف 22 مارچ کو لاہور مینار پاکستان پر شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا چاہتی ہے، ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے حوالے سے درخواست دی مگر انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی، جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
درخواست میں کہاگیا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے.

