اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)مجھ پر موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر کاٹی گئی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے بیان نے سب کو حیران کر دیا. پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب اور فیصل امین کو 21 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور فیصل امین کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ملک سلامت ہے تو ہم ہیں، پہلی ترجیح ملک ہونی ہے، جو مسائل ہیں ان کو پارلیمان میں بیٹھ کر حل کریں۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہوں اور جوڈیشل کمیشن کا رکن بھی ہوں، میرے خلاف بہت زیادہ ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہاں تک کہ مجھ پر موٹر سائیکل چوری کی 3 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔
