Mjhy jail main rukh lo Imran khan

عمران نے کہا مجھے جیل میں رکھ لو مگر کارکنوں کو رہا کر دوعلیمہ خان

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان نے کہا مجھے جیل میں رکھ لو مگر کارکنوں کو رہا کر دو، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام جاری کیا اور کہا جب تک میں اپنی بے گناہی ثابت نہ کر لوں تب تک جیل سے باہر نہیں آؤں گا.
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں ہاؤس اریسٹ میں نہیں جاؤں گا، سب قیدیوں کو رہا کریں، اگر مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان اپنے مقدمات کا سامنا کرکے خود کو بے گناہ ثابت کریں گے اور پھر باہر نکلیں گے۔
عمران خان کی بہن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ ملکی معیشت کے لیے تین چیزیں درکار ہیں، قانون کی حکمرانی، سیاسی استحکام اور امن ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں