Mjhy wapis jail bejh do es sy behter jaga to wo ha Yasmeen rashid

مجھے واپس جیل بھیج دو اس سے بہتر جگہ تو وہاں ہے ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے واپس جیل بھیج دیں کیونکہ ہسپتال کے انتظامات تو بدتر ہیں جیل سے بھی.9مئی میں ملوث ڈاکٹر یاسمین کی گذشتہ روز طیبعت ناساز ہوئی تھی جس کے باعث سابقہ وزیر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا.
ڈاکٹر یاسمین نے کہا ہے کہ مجھے ساری رات نیند نہیں آئی جاگ کر کاٹنا پڑیہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، ڈاکٹر خدیجہ کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ یاسمین راشد کا علاج معالجہ کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بلڈ سمیت دیگر ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، معدے میں انفیکشن کی تشخیص کی جائے گی۔
گزشتہ روز شدید گرمی کے سبب کوٹ لکھپت جیل میں ان کی طبعیت ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ سخت گرمی کی وجہ سے ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بے ہوش ہوئیں، سروسز ہسپتال میں ایسوسی ایٹ پروفیسر میڈیسن یونٹ ون ڈاکٹر خدیجہ منیر نے یاسمین راشد کا چیک اپ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں