اسلام آباد(دیلی پوائنٹ)اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا. ایکسپرس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء پیش کیا گیا جو کہ رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا۔
اسپیکر نے بل پر رائے شماری کرائی جس کے بعد بل مںظور کیے جانے کا اعلان کیا۔اپوزیشن کے کسی رکن نے تنخواہ و الاؤنسز ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی۔
