میانوالی(ڈیلی پوائنٹ)میانوالی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس مکمل بند کر دی گئی. پنجاب میں کشیدہ حالات کے پیش نظر اس وقت دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے. جن اضلاع میں دفعہ 144نافذ کی گئی وہاں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ مختلف شہروں میں کنٹینرز کھڑےکردیے گئےہیں۔
ادھر میانوالی میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جب کہ رینجرز کی 2 کمپنیاں بھی تعینات کردی گئی ہیں۔پی ٹی آئی کے کئی رہنماپولیس نے گرفتار کر لیے ہیں.یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔