Mobile phone aik bar charj kry

موبائل فون ایک بار چارج کرنے پر 6ماہ چارجنگ کی ضرورت نہیں رہے گی

(ڈیلی پوائنٹ) اب موبائل فون کو ایک بار چارج کرنے پر 6ماہ چارجنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی. موبائل فون ہماری زندگی کا اہم جز بن چکاہے. موبائل فون نا صرف ہمارے لیے بات چیت کا ذریعہ ہے بلکہ پوری دنیا کی معلومات ہمارے ایک ٹچ سے دور ہوتی ہے.
چینی کمپنی کا حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے جس کا کہنا ہے کہ آپ سفر کے دوران موبائل کاچارجر گھر بھول بھی جائیں تو پریشانی کی بات نہیں فون کی بیٹری 3 سے 4 ہفتوں کے لیے میسر ہوگی . ایک چینی کمپنی کا تیار کردہ یہ نیا فون اب تک کی سب سے زیادہ طاقتور 33000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے۔
ڈبلیو پی 100 ٹائٹن نامی اس فون کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اگر آپ شہر سے باہر سفر کر رہے ہیں اور چارجر گھر بھول آئے ہیں تو فکر مت کریں کیونکہ ایک یا 2 ہفتے تک آپ کو چارجنگ کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی۔
کمپنی کے مطابق اس کا اسٹینڈ بائی ٹائم 6 ماہ ہے اور فون میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے تاکہ اس کی طاقتور بیٹری ذرا جلدی چارج ہوسکے۔اس میں 1200 لیومین کمپنگ لائٹ بھی موجود ہے تاکہ رات کی تاریکی میں راستے کو روشن کرسکیں جبکہ گھر کے اندر یا باہر فلمیں دیکھنے کے لیے 100 لیومین 120 ہرٹز ڈی پی ایل پراجیکٹر بھی دیا گیا ہے۔
ممکن ہے کہ 2025 کے آخر میں یہ فون سب کے لیے میسر ہو.

اپنا تبصرہ لکھیں