Molazmin kam krny ka faisla

حکومت کایوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. سلام آباد سے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری سے قبل ملازمین کی تعداد کم کرنے کی تجویز ہے۔ محکمہ صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے مستقبل کے فیصلوں سے متعلق وزارت خزانہ سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ سے رائے لینے کے بعد سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کرنے کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے اگست 2024ء میں یوٹیلیٹی اسٹورز کےلیے سبسڈی روک دی تھی۔
ممکن ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کا محکمہ بھی نجی کر دیا جائے.

اپنا تبصرہ لکھیں