پشاور(ڈیلی پوائنٹ)شادی کے لیے مستحق لڑکیوں کو خیبر پختونخواحکومت 2 لاکھ روپے اداکرے گی. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کے اجلاس میں زکوٰۃ اور جہیز فنڈز کے استعمال کے علاوہ دیگر فلاحی اقدامات پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنل سطح پر اجتماعی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جہیز فنڈز سے صوبے کی 4 ہزار سے زائد مستحق لڑکیوں کی شادیاں کروائی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہیز فنڈز کے تحت شادیوں میں اس بات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے کہ حق صرف حقدار کو ملے، صوبے میں غیر فعال پناہ گاہوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔علی امین گنڈاپور نے معذور افراد کو وہیل چیئر دینے کا بھی اعلان کیا. اس کے علاوہ اولڈ ایچ ہم میں بزرگ شہریوں کو بہترین سہولیا ت دی جائے گی. علی امین نے کہا جو کام ہم عوام کے لیے کرے گے لوگ ان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے.
