Mqdamaat bano Imran ka sath du gai

ہزاروں مقدمات بنا دو عمران خان کا ساتھ ہر صورت دونگی زرتاج گل

(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ مجھ پر ہزاروں مقدمات بنا دو مگر عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا ہے. راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سال سے ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہمیں اُمید ہے انصاف ملے گا۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دہشت گرد بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ملک میں دہشتگردی عروج پر ہے مہنگائی بڑ ھ رہی ہے مگر ان کو پی ٹی آئی سے ہی فرصت نہیں ملتی.

اپنا تبصرہ لکھیں